سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس پرسوں ہوگا

اسلام آباد : سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس پرسوں بدھ کو سینیٹر مصطفے نواز کھوکھر کی صدارت میں یہاں منعقد ہوگا۔ سیکرٹری خارجہ اجلاس کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںاور عالمی فورمز پر اس حوالے سے حکومت پاکستان کے اقدامات کے بارے میں بریفینگ دیںگے۔ اجلاس کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزری کے بارے میں تیار کردہ رپورٹ کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے جاری بیان کے مطابق کمیٹی کا اجلاس سینیٹر مصطفے نواز کھوکھر کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا۔

تاریخ اشاعت : پیر 16 ستمبر 2019

Share On Whatsapp