والدہ اداکاری کا شوق پورا نہ ہونے کی بناء پر ڈپریشن میں چلی گئی تھیں، زارا نور عباس

اسلام آباد : اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والدہ اداکاری کرنے کی خواہش کو دبانے کی بناء پر ڈپریشن کا شکار ہو گئیں تھیں۔ ایک انٹرویو کے دوران زارا نور عباس کے اپنی والدہ اداکارہ اسماء عباس کے متعلق انکشاف کیا کہ ان کی والدہ ایک فرمابردار بیوی ہیں اور ان کی خواہش تھی کہ وہ اداکاری کریں لیکن وہ اپنے شوہر کی نا پسندید گی کی وجہ اس بات کا اظہار نہ کر سکیں اور ڈپریشن کی بیماری کا شکار ہو گئیں جس پر ان کے والد نے ان کو ان کی والدہ اور ان کو اداکاری کرنے اجازت دی۔ انہوں نے بتاتا کہ ان کے والد اب ان کا کام دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں ۔

تاریخ اشاعت : پیر 16 ستمبر 2019

Share On Whatsapp