وزیراعلیٰ پنجاب کی مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پرحاضری،نوافل ادا کئے

وزیراعلیٰ پنجاب کی حرم نبویؐ کے امام سے ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے دعا بھی کی

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور مسجد نبویﷺ میں نوافل ادا کئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے دعا بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور مسجد نبویﷺ میں نوافل ادا کئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے دعا بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانو ں کے لئے بھی خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے حرم نبویؐ کے امام سے ملاقات بھی کی۔ اسی طرح وزیراعلیٰ کلید بردارمسجد نبویؐ سے بھی ملے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 15 ستمبر 2019

Share On Whatsapp