Italian Region Offering More Than $27,000 To New Residents

106 گاؤں ویران ہونے سے بچانے کے اٹلی کی حکومت نئے رہائشیوں کو 27 ہزار ڈالر دے گی

اٹلی میں حکام نے پیش کش کی ہے کم آبادی والے گاؤں میں رہائش اختیار کرنے والے افراد کو رہائش اور کاروبار شروع کرنے کے لیے  27 ہزار ڈالر دئیے جائیں گے۔
اٹلی کے مولیس کے علاقے میں 106  گاؤں ایسے ہیں، جن کی آبادی 2 ہزار نفوس سے کم ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ایسے گاؤں میں رہائش اختیار کرنے والوں کو تین سال تک ماہانہ 770 ڈالر دئیے جائیں گے تاکہ  وہ کوئی چھوٹا موٹا کاروبار کر سکیں ۔


ریجنل کونسلر انتونیو ڈیڈیسچی نے اس سکیم کے معلق بتایا کہ وہ کم آبادی والے گاؤں کو گھوسٹ ٹاؤنز بننے سے روکنا چاہتے ہیں۔
انتونیو نے بتایا کہ وہ 16 ستمبر سے رہائش کےخواہشمند لوگوں کی درخواستیں قبول کرنا شروع کریں گے۔ رہائش کے لیے نوجوان لوگوں اور بچوں والے جوڑوں کو خصوصی ترجیح دی جائے گی۔
انتونیو نے بتایا کہ نئے آنے والے گاؤں میں کوئی بھی کاروبار شروع کرسکتے ہیں، اس کے لیے انہیں مالی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ یہاں پر ریسٹورنٹ، سرائے، بار، باربی کیو، دیہاتی فارم، بوتیک، لائبریری یا مقامی اشیا فروخت کرنے والی دوکان بنا سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 13 ستمبر 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں