Russia’s Fascination With “Drug Bust” Marriage Proposals

روس میں منشیات کی تلاشی کے بہانے شادی کے پروپوزل کا رواج زور پکڑنے لگا


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

روس میں شادی کے پروپوزل   کا ایک انوکھا طریقہ کافی مقبول ہو رہا ہے۔ جس میں منہ پر نقاب لگائے مسلح افراد  کسی خاتون کی گاڑی میں سے منشیات برآمد کرتے ہیں اور جب خاتون کی حالت غیر ہونے لگتی تو کوئی شخص اسے شادی کا پروپوزل دے دیتا ہے۔
ایسے پروپوزل میں  مسلح افراد   سیاہ وین میں سوار ہو کر آتے ہیں،  ڈرائیورنگ میں مگن    خاتون کی گاڑی روکتے ہیں، اسے بے دردی سے گاڑی سے گھسیٹ کر باہر   نکالتے ہیں۔

اس کے بعد گاڑی کی تلاشی لیتے ہیں اور گاڑی سے سفید پاؤڈر جو منشیات کی طرح دکھائی دیتا ہے ، برآمد کر لیتے ہیں۔ ان حالات میں جب خاتون کی حالت کافی خراب ہوتی ہے تو ایک شخص اپنے گھٹنوں پر بیٹھتا ہے، اپنا نقاب اتارتا ہے اور خاتون کو کہتا ہے کہ مجھ سے شادی کرو گی؟
پچھلے چند سالوں سے روس میں اس طرح کے خطرناک  شادی کے پروپوزل کافی زیادہ بڑھ گئے ہیں۔
روس میں اس طرح کے  پروپوزل کا انعقاد کرنے کے لیے کم از کم  چار ایجنسیاں کام کر رہی ہیں۔ ان ایجنسیوں میں قانون نافذ کرنے  والے اداروں کے سابق اہلکار اور سابق فوجیوں کو رکھا جاتا ہے۔ یہ لوگ اس طرح کے حقیقی ڈرامے کرنے کے ماہر ہوتے ہیں۔
اسی طرح کی ایک ایجنسی  سپیٹسناز شو کے بانی سرگی روڈکن نے بی بی سی کو بتایا کہ اُن کے گاہک  بس سپیشل آپریشنز، مسلح گرفتاری اور منشیات  برآمد کرا کر شادی کا پروپوزل دینا چاہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس طرح کی ایجنسیاں   پیسوں کے عوض ہر قسم کی انتہائی خطرناک خدمات بھی فراہم کرتی ہیں۔یہ ایجنسیاں شادی کے دوران دلہن کو اغوا کرنے کا ڈراما کر سکتی ہیں یا کاروباری تقریب میں کسی سی ای او کو اغوا کر سکتی ہیں یا مہمانوں کو حیران کر نے کے لیے شادی کی تقریب میں حملہ کر سکتی ہیں۔
36 سالہ سرگی نے بتایا کہ انہوں نے 2010 میں اپنے دوستوں کے لیے مفت میں اس طرح کی خدمات فراہم کرنا شروع کیں لیکن پھر اُن کا کاروبار پھیل گیا۔
اب پورے روس میں اُن کی 14 برانچیں ہیں۔
شادی کے پروپوزلز میں مسلح افراد کا منشیات کی تلاشی کا مذاق روس میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔ سرگی نے بتایا کہ اُن کی ماسکو برانچ  کو شروع ہوئے 5 سال ہو چکے ہیں، اس عرصے میں صرف ایک خاتون نے ہی شادی کے پروپوزل پر انکارکیا تھا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 13 ستمبر 2019

Russia’s Fascination With “Drug Bust” Marriage Proposals
Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں