Turkish Minor Seen Smoking At Football Stadium Turns Out To Be 36-Year-Old-Man

ترکی میں فٹ بال میچ کے دوران سگریٹ نوشی کرنے والا بچہ نہیں، 36 سال کا مرد نکلا

اتوار کو ترکی میں ہونے والے دو فٹ بال کلبوں کے میچ کے دوران ایک بچے کو سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ تصاویر اور ویڈیو میں سگریٹ نوشی کرتے  ہوئے نظر آنے والا بچہ حقیقت میں بچہ نہیں بلکہ اس کی عمر 36 سال ہے۔
ترکی کے سب سے بڑے فٹ بال کلبوں بورساسپور اور فینیرباہس  کے درمیان ہونے والے میچ کو   ٹی وی پر بھی دکھایا  جا رہا تھا۔

اس دوران ناظرین نے ایک منظر میں ایک بچے کو سگریٹ نوشی کرتے دیکھا۔اس منظر کو دیکھتے ہی ہر شخص غصے میں بھر گیا۔یہ کلپ سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہوا۔صارفین کو غصہ تھا کہ ایک کم عمر بچے کو خلاف قانون سگریٹ کیوں فروخت  کی گئی۔
پہلی نظر میں دیکھیں تو اس کلپ کو دیکھ کر لوگوں کو غصہ بجا معلوم ہوتا ہے لیکن حقیقت میں تصویر میں نظر آنے والا بچہ  ایک بالغ شخص ہے اور اس نے سگریٹ نوشی کے حوالے سے کوئی قانون  بھی نہیں توڑا ہے۔ تاہم اس شخص نے وضاحت کے لیے میڈیا کے سامنے آنے سے انکار کر دیا ہے۔اس شخص کی سگریٹ نوشی کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں