ہاسپٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے تحت 1کروڑ56لاکھ مریضوں کا اندراج

لاہور : ہاسپٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے تحت اب تک 23اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں 1کروڑ56لاکھ مریض رجسٹر ہو چکے ہیں۔ یہ بات چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ اظفر منظور کی زیرصدارت پی آئی ٹی بی کے جائزہ اجلاس میں ایک بریفنگ کے دوران بتائی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک ضلعی اور تحصیل سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں 8کروڑ22لاکھ ادویات جاری کی جا چکی ہیں جبکہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں 61لاکھ مریضوں کا اندراج ہواہے اور ایمرجنسی وارڈز میں 65لاکھ ادویات جاری ہوچکی ہیں۔ہاسپٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے دو سال قبل وضع کیا تھا۔ اس موثر نظام سے ہسپتالوں کو انتظام کاری جبکہ مریضوں کو علاج معالجے میں خاطرخواہ سہولت حاصل ہوئی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 13 ستمبر 2019

Share On Whatsapp