سینئر اداکار حسن مراد کو دل کا دورہ ، نجی ہسپتال میں زیر علاج

لاہور : سینئر کامیڈین اداکار حسن مراد کو دل کا دورہ پڑنے پر نجی ہسپتال میں داخل کر ادیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ حسن مراد کو سینے میں تکلیف ہونے کے باعث نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں دل کا دورہ پڑنے کی تشخیص ہوئی ہے ۔ حسن مراد کو آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج رکھاگیا ہے ۔ اداکار گوشی خان، نسیم وکی ، فضا علی ، نرمل ، الزبتھ رائے اور دیگر فنکارو ںنے ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp