وزیراعلیٰ کے لیٹر پیڈ پر انکے بھائی سردار جعفر خان بزدارکے حوالے سے لکھی گئی تحریرجعلی ہے‘ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

, وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا نوٹس، معاملے کی تحقیقات کا حکم ، سردار جعفر خان بزدار کے نام سے کیے جانیوالے دستخط بھی جعلی ہیں , گاڑی نمبر ایل ڈبلیوایل916 وزیراعلیٰ کے کسی عزیز کے زیر استعمال نہیں ہے‘ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ کے لیٹر پیڈ پر ان کے بھائی سردار جعفر خان بزدارکے حوالے سے لکھی گئی تحریرجعلی ہے جبکہ سردار جعفر خان بزدار کے نام سے کیے جانیوالے دستخط بھی جعلی ہیں۔ترجمان نے کہاکہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔ جعلی لیٹر پیڈ جاری کرنے والے شخص کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے بھائی کا نام استعمال کرنے والے عناصر کے خلاف تحقیقات ہوں گی۔ترجمان نے مزید کہاکہ گاڑی نمبر ایل ڈبلیوایل916 وزیراعلیٰ کے کسی عزیز کے زیر استعمال نہیں ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp