پارٹی صدر شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ : مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پارٹی صدر شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp