شاہد آفریدی کا (کل) مظفرآباد جا کر جلسے میں شرکت کرنے کا اعلان

اسلام آباد : وزیراعظم کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے (کل) جمعہ کو مظفرآباد جا کر جلسے میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کشمیری بہن بھائیوں کی خاطر جلسے میں شرکت کریں۔واضح رہے مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی ملی تھی جس کے تحت انسانی حقوق کونسل نے بھارت سے پانچ مطالبات پورے کرنے کا کہا ہے۔وزیرخارجہ شاہ محموقرشی نے بتایا کہ 58 ممالک نے کونسل کے اس بیان کی حمایت کی ہے۔کونسل نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں سے آزادی نہ چھینی جائے اور گرفتار رہنماؤں کو بھی رہا کیا جائے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp