بیلجیئم کا پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار

, شیڈول کے مطابق قومی ہاکی ٹیم 20اکتوبر کو ہالینڈ روانہ ہوگی، آصف باجوہ

ٹوکیو : جاپان کے شہر ٹوکیو میں آئندہ سال منعقد ہونے والے اولمپکس کے لیے قومی ہاکی ٹیم کوالی فائر مقابلے میں 26 اور 27 اکتوبر کو ایمسٹر ڈیم میں میزبان ہالینڈ سے مقابلہ کریگی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری اولمپئین آصف باجوہ کے مطابق فیڈریشن نے ورلڈ چمپئن بیلجیئم سے اولمپک کوالی فائر سے قبل پریکٹس میچ کھیلنے کیلئے رابطہ کیا تھا جس کا مثبت جواب نہیں ملا۔سیکرٹری ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق قومی ہاکی ٹیم 20اکتوبر کو ہالینڈ روانہ ہوگی۔آصف باجوہ کے مطابق ہمیں یورپ میں پریکٹس میچ کھیلنے کیلئے کچھ مثبت جواب ملا، جس کے لیے ہم دیگر ٹیموں سے رابطے میں ہیں ،تو ممکن ہے کہ ٹیم 20 اکتوبر سے قبل بھی روانہ ہو سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp