فاسٹ بولر وہاب ریاض نے طویل دورانیہ کی کرکٹ چھوڑنے پر غور شروع کر دیا

اسلام آباد : فاسٹ بولر وہاب ریاض نے طویل دورانیہ کی کرکٹ چھوڑنے پر غور شروع کر دیا، وہ قائد اعظم ٹرافی کے لیے سدرن پنجاب کی ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہوئے۔ذرائع کے مطابق وہاب ریاض بھی محمد عامر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے محدود اوورز کی کرکٹ پر اپنی توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ وہاب سے قبل 27 سالہ فاسٹ بولر محمد عامر بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں اور وہ مستقبل میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کھیلنا چاہتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp