اداکارہ نادیہ علی کل سے راولپنڈی میں جلوہ گر ہوگی

نیاسٹیج ڈرامہ ”حسینہ گوری گوری “کیلئے اسپیشل ڈانس آئٹم تیار کی ہے،نادیہ علی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) اداکارہ نادیہ علی کل سے راولپنڈی میں جلوہ گر ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سوبز انڈسٹری کی چنچل حسینہ نادیہ علی کل 13ستمبر سے ریالٹوتھیٹر رالپنڈی میں سٹیج ڈرامہ ”حسینہ گوری گوری“میں اپنے فنی جلوے دیکھائے گی ،اس ڈرامہ کے پروڈیوسر خرم چوہدری جبکہ تحریرو ہدایات لالہ ےار خان کی ہے،اداکارہ نادیہ علی نے ہمارے نمائندے سے ملاقات میں بتایا کہ نیاسٹیج ڈرامہ ”حسینہ گوری گوری “کیلئے اسپیشل ڈانس آئٹم تیار کی ہے جو راولپنڈی کے شائقین کو بے حد پسند آئے گی ،انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اپنے کردار میں کھو کر کام کیا ہے اس لیئے ملک بھر میں یہاں بھی کام کرتی ہوں میرے پرستار وہاں ہی میرا کام دیکھنے پہنچ جاتے ہیں اس پر اداکارہ نے اپنے پرستاروں کا اسپیشل شکریہ ادا کیا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp