اداکاری کے بعدفن گائیکی میں بھی منفردمقام حاصل کیا ہے،میگھا

جن کو اپنی فنی صلاحیتوں پر یقین ہوتا ہے وہ لوگ کبھی سفارش یا فحاشی کا سہارا نہیں لیتے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) اداکاری کے بعدفن گائیکی میں بھی منفردمقام حاصل کیا ہے اور مزید محنت جاری ہے ان خیالات کا اظہار سٹیج قتالہ و بھنگڑا کوئین میگھا نے ایک انٹر ویو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اپنے فن کے ذریعے عزت و شہرت حاصل کی ہے اج جو کچھ بھی ہوں اللہ پاک کے افضل اور اپنی محنت کی بدولت ہوں کبھی سفارش یا فحاشی کا سہارا نہیں لیا سفارش یا فحاشی کا سہارا وہ لوگ لیتے ہیں جن کو کام نہیں آتا اور نہ ہی انہیں اپنی فنی صلاحیتوں یقین ہوتا ہے ،جن کو اپنی محنت اور فنی صلاحیتوں پر یقین ہوتا ہے وہ لوگ کبھی سفارش یا فحاشی کا سہارا نہیں لیتے ،میگھا نے مزید کہا کہ اپنی محنت اور لگن کی بدولت گلوکاری کے میدان میں منفرد مقام حاصل کر چکی ہو ں آج مجھے پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونیوالے میوزیکل پروگراموں میں پرفارمنس کیلئے مدعوکیاجاتاہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp