ہیرا علی نے 9ویں محرم کو مجلس کا انعقاد کروایا،عقیدت مندوں کی شرکت

کر بلا کے شہدا ءکا رہتی دنیا کوایک ہی پیغام ہے کہ ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے،ہیرا علی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) اداکارہ ہیرا علی نے 9ویں محرم کومجلس کا انعقاد کروایا۔مجلس سمن آباد تیسرا گول چکر نزد حذرا مسجد میں منعقد کی گئی جس میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر معروف اداکارہ ہیرا علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کر بلا کے شہدا ءکا رہتی دنیا کوایک ہی پیغام ہے کہ ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے،کربلا دو شہزادوں کی جنگ نہیں بلکہ حق و باطل کی جنگ ہے، اسلامی سا ل کا پہلا مہینہ محرم الحرام ہمیں ظالم قوتوں کے سامنے جانے اور مظلوموں کی حمایت کا درس دیتا ہے۔
شہادت کا راستہ تمام راستوں سے زیادہ روشن ہے، شہید سب سے زیادہ جاذبِ نظر ہوتا ہے کر بلا میں دین کی بقا ءکیلئے دی جانے والی قر بانی رہتی دنیا کے سامنے عظیم مثا ل ہے 'امام عالی مقام نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دنیا بھر کے حریت پسندوں کو درس دیا کہ ظالم قوتوں سے بلا خوف خطر ٹکرا جا ﺅ۔ انہو ں نے کہاکہ محرم الحرام انتہا ئی عقید ت اور تار یخ اسلام کااہم مہینہ ہے ہر مسلمان پراس کااحترام کر نا واجب ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp