محرم ہمیں حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے،میگھا

کربلا حق و باطل کے معرکہ کا نام ہے دین کی خاطر سب کچھ قربان کر دینے کا نام ہے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) محرم ہمیں حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے پیام کربلا یہ ہے کہ اے مسلمانوں آج پھر حسین کی طرح اٹھواپنی قلت پر توجہ دیئے بغیر خدا کی طاقت پر بھروسہ رکھو جس طرح ہر زمانے میں حسینیوں نے ثابت کیا کہ جو بھی انسان اللہ پاک کے توکل پر ڈٹ جائے تو یزید تو کیا دنیا کی بھی طاقت اس کو شکست نہیں دے سکتی ان خیالات کا اظہار معروف گلوکارہ و اداکارہ میگھا نے محرم الحرام کے حوالے سے گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ کربلا تریخ ایک منفرد درس گاہ ہے ،اس کا پیغام آفاقی نوعیت کا ہے ،اس درس گاہ میں درس لینے کیلئے سن وسائل زبان و مکان رنگ و نسل کی قید نہیں بلکہ بہ شعور انسان شجاح اور حر انسان اس سے درس لے سکتا ہے، اپنی تشنہ روح کو سیراب کر سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp