Peruvian Company Creates Wooden Laptop Designed To Last Forever

پیرو کی کمپنی نے طویل عرصہ تک چلنے والے لکڑی کے لیپ ٹاپ تخلیق کر لیے

آج کے دور میں کمپنیاں صارفین  کی نئی  اور مہنگی ڈیوائسز خریدنے  پر حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔لیکن پیرو کی ایک کمپنی نے لکڑی کے ایسے سستے لیپ ٹاپ بنائے ہیں جو 10 سے 15 سال تک آرام سے چل سکتے ہیں۔
نئی اور مناسب قیمت میں ٹیکنالوجی کو پیرو کے دور دراز مقامات تک پہنچانے کے لیے  کمپیوٹر سپیشلسٹ اور مارکیٹنگ  میں  ماہر کاراکوس فیملی نے واوا لیپ  ٹاپ (Wawalaptop) متعارف کرایا ہے۔

واوا لیپ ٹاپ لکڑی کی کیسنگ کے ساتھ  ایک سنگل  بورڈ کمپیوٹر ہے۔ لکڑی کی اس کیسنگ کو  مرمت اور اپ گریڈنگ کے لیے  الگ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس لیپ ٹاپ کا وزن کافی ہلکا ہے اور یہ انتہائی پورٹیبل ہے۔ اس کی قیمت 235 ڈالر ہے۔ اس لیپ ٹاپ کے لیے عام مارکیٹ سے  35 ڈالر میں ایک بہتر سرکٹ  خرید کر اسے اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔
اصل واوا لیپ 2015 میں لانچ کیے گئے تھے۔ اب اس کا 2.0 ورژن جاری کیا گیا ہے۔ اس میں فری لینکس آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے۔ یہ ریگولر اور سولر دونوں طرح کی چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔ لیکن اس کا سب سے اہم فیچر اسے آسانی سے الگ کرنا اور جوڑنا ہے۔
یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس لیپ ٹاپ کو دوسرے ممالک میں لانچ کیا جائے گا یا نہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Peruvian Company Creates Wooden Laptop Designed To Last Forever
Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں