وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو دن اڑھائی بجے کے قریب اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور، مردان، مالاکنڈ، بونیر، چارسدہ، مہمند، شبقدر، بٹگرام، خیبر، باجوڑ، صوابی، نوشہرہ، دیربالا، سوات اور گردونواح میںزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp