سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں و سرحدی امور کا اجلاس کل منعقد ہوگا

اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں و سرحدی امور کا اجلاس کل جمعہ کو اڑھائی بجے پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم میں ہوگا ۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر تاج محمد آفریدی کریں گے اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا قبائلی اضلاع سابقہ (فاٹا) میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی مسائل کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دیں گے جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp