کریم نے پاکستان ، مصر اور متحدہ عرب امارات کے کسٹمرز کو موبائل ری چارج کے ذریعے ادائیگی کرنے کی سہولت فراہم کر دی

کسٹمرز مصر، پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں تمام بڑے نیٹ ورکس پر اپنے موبائل فون پر کریڈٹ کروا سکتے ہیں , فی الوقت یہ سہولت اینڈرائیڈ موبائل فونز پر دستیاب ہو گی جبکہ آئی فون پر بھی اس سہولت کو جلد ہی متعارف کروادیا جائے گا , کریم کے کسٹمرز کریم پے والٹ سے ہی کریڈٹ خرید سکیں گے


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_art_pic' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
لاہور : : کریم ، جو اس وقت خطے میں ایک نمایاں انٹرنیٹ پلیٹ فارم ہے، نے مصر ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کسٹمرز پر کریم پے والٹ سے موبائل ری چارج کرنے کی سہولت متعارف کر وادی ہے ، جبکہ یہ سہولت اُردن میں بھی جلد ہی متعارف کروا دی جائے گی۔
ادائیگیوں کی وسیع حکمت عملی کے تحت کریم نے ایک کسٹمر سے دوسرے کسٹمر تک پے منٹ ٹرانسفر کرنے کی سہولت نومبر 2018 ءمیں ہی متعارف کروا دی تھی لیکن یہ سہولت محدود تھی۔
کریم پے والٹ اس وقت مشرق وسطٰی میں سب سے زیادہ ڈاﺅن لوڈ کیا جانے والا والٹ ہے جبکہ کریم کسٹمرز کی جانب سے بُک کروائی جانے والی ہر تین رائیڈز میں ایک رائیڈ کی ادائیگی کریم پے والٹ کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
جیسے جیسے کریم اپنی ایپلی کیشن کے لیے بنائی جانے والے حکمت عملی پر عملدرآمد کی جانب بڑھ رہی ہے، ادائیگیوں کا یہ طریقہ کار کئی پراڈکٹس اور سروسز کو پیشکش کرنے کے ساتھ ساتھ کسی تیسرے فریق کے لیے بھی میزبان کے طور پر کام کرے گا۔
مشرق وسطٰی اور شمالی افریقہ کی صرف چودہ فیصد آبادی بینک استعمال کرتی ہے۔ لہٰذا کریم کا یہ عزم ہے کہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے مستقبل میں معاشی سروسز فراہم کرنے کے لیے آبادی کے مابین موجود اس فرق کی طرف توجہ دلوائی جائے۔
کریم پے کے مینجنگ ڈائریکٹر جنید اقبال نے اس موقع پر کہا کہ کریم کی پے منٹ کی پیشکش اور اس حوالے سے کی جانے والی آفرز کریم کو خطے کی روزمرہ کی سُپر ایپلی کیشن بنانے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔
ہمارا والٹ ڈیجیٹل مارکیٹ میں سب سے زیادہ ڈاﺅن لوڈ کیا جانے والا والٹ ہے۔ اور ہم اس حوالے سے مزید پراڈکٹس اور سروسز کو بھی شامل کریں گے جن کی ادائیگیاں ہمارے پلیٹ فارم سے ہو سکیں گی۔ خطے کی چودہ فیصد آبادی بینک اکاﺅنٹ ہولڈر ہے ،لہٰذا ہمارے پاس یہ ایک بہت اچھا اور وسیع موقع ہے کہ ہم باقی عوام کی توجہ بھی اس جانب مبذول کروائیں اور انہیں بھی ڈیجیٹل فنانس کا حصہ بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ موبائل ری چارج کریڈٹ کی سہولت کی فراہمی کسٹمرز کی زندگیوں کو مزید آسان بنانے کی جانب ہمارا پہلا قدم ہے۔
کریم ایپلی کیشن کے ذریعے موبائل کریڈٹ ری چارج کرنے کے لیے درج ذیل ہدایات کو دیکھیں
اینڈرائیڈ کے لیے کریم ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کریں
 کریم پے والٹ اسکرین کھولیں
 موبائل ری چارج پر کلک کریں
موبائل فون میں موجود فہرست میں سے جس نمبر پر آپ ری چارج کرنا چاہتے ہیں اُس کو سیلیکٹ کریں یا نمبر درج کریں
ری چارج کی قیمت کو سیلیکٹ یا درج کریں
پے منٹ کی تصدیق کریں، جس کے بعد کریڈٹ آپ کے مطلوبہ نمبر پر براہ راست بھیج دیا جائے گا

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp