میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

فیصل آباد : بری فوج کے عظیم سپوت اور جنگ ستمبر 1965ء کے ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر ) کا یوم شہادت جمعرات کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے 12ستمبر 1965 ء کو پاک بھارت جنگ کے دوران لاہور کے محاذ پر سینہ سپر ہوتے ہوئے جام شہادت نوش پایا ۔ا نہیں پاکستان کی مسلح افواج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حید ر سے نوازا گیا ۔جمعرات کوشہید کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں گئیں اورفاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔ اس موقع پر مساجد میں قرآن خوانیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا نے خصوصی پروگرام نشر اور پرنٹ میڈیا نے بھی خصوصی اشاعتوں کا اہتمام کیا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp