فارمیسی کونسل آف پاکستان کے صدر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے فارمیسی کونسل آف پاکستان کے صدر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے عبدالعلیم کی درخواست پر سماعت کی ۔ جس نے موقف اپنایا کہ پنجاب بھر میں درجنوں افراد نے فارماسسٹ اور فارمیسی کے ڈپلومے اور ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں لیکن انہیں پرائیویٹ پریکٹس کی اجازت دی جا رہی ہے اورنہ رجسٹرار کیا جا رہا ہے۔فاضل عدالت نے درخواست دادرسی کے لیے صدر فارمیسی کونسل آف پاکستان کو بھجوا ئی تھی لیکن 13 جون 2019 کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔ استدعا ہے کہ عدالت صدر فارمیسی کونسل آف پاکستان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp