نیب کی کارروائیوں کو کالعدم قرار دینے کے خلاف درخواست پر نیب اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی کاروائیوں کو کالعدم قرار دینے کے خلاف دائر درخواست پر نیب اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 ستمبر کو جواب طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے اے کے ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب آرڈیننس 1999 میں نیب بیورو کی تشکیل کا کوئی تصور موجود نہیں، کس نے اس کو بنایا، ممبران کی تعداد کتنی ہے، کچھ واضح نہیں ۔چیئرمین نیب کے تقرر کا طریقہ موجود ہے لیکن بیورو کے ڈی جی کے تقرر کا طریقہ موجود نہیں ۔استدعا ہے کہ نیب آرڈیننس 1999 اور نیب آرڈیننس کے تحت ملزموں کو سنائی گئی سزائیں ،ریفرنسز اور مقدمات کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp