امریکا کو صرف تشدد کی زبان ہی سمجھ آتی ہے،القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری

ٹرمپ کی طرف سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو نہیں مانتے،ویڈیوپیغام

دبئی : القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے ایک ویڈیو پیغام میں امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اورکہاہے کہ امریکا کو صرف تشدد کی زبان ہی سمجھ آتی ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واضع نہیں کہ یہ بیان کب اور کہاں ریکارڈ کیا گیا، گیارہ ستمبر کے حملوں کی اٹھارویں برسی کی موقع پر سامنے آنے والے اس بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا کو صرف تشدد کی زبان ہی سمجھ آتی ہے۔ القاعدہ کے سربراہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp