وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے بھائی نے قانون کی دھجیاں اُڑا دیں

وزیر اعلیٰ کے بھائی سردار جعفربزدار کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے لیٹر پیڈ کا غیر قانونی کاموں کے لیے استعمال کرنے کا انکشاف۔۔ وزیراعلیٰ کی سختی سے تردید

خبر کی تصیح... وزیر اعلی کی وضاحت‎
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے لیٹر پیڈ کے غلط استعمال کا نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بھائی سردار جعفر خان بزدار کے حوالے سے لکھی گئی تحریرجعلی نکلی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا ہے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے بھائی سردار جعفر خان بزدار کے نام سے کیے جانے والے دستخط بھی جعلی ہیں۔ مزید پڑھئیے


لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 12ستمبر 2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بھائی پر وزیر اعلیٰ ہاؤس کا لیٹر پیڈ استعمال کرنے کا الزام سامنے آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عثمان بزدار وزیر اعلیٰ منتخب ہوتے ہی مخلتف خبروں کی زد میں رہے ہیں کبھی ان کے پروٹوکول سے متعلق خبریں آتی ہیں تو کبھی انہیں وزارت اعلیٰ کے لیے نا مناسب امیدوار قرار دے دیا جاتا ہے۔ تاہم اب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بھائی نے قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے بھائی سردار جعفربزدار نے وزیراعلیٰ ہاؤس کا لیٹر پیڈ استعمال کیا جس پر ایک گاڑی کا نمبر درج ہے۔
لیٹر پیڈ پر تحریر کیا گیا ہے کہ گاڑی کا مالک قریبی عزیز ہے۔لیٹر پیڈ پر سردار جعفر بزدار کا نام واضح طور پر درج ہے۔لیٹر پیڈر کی تصویر ایک ٹریفک وارڈن نے بنائی۔مذکورہ گاڑی کے مالک نے اس لیٹر پیڈ کی لیمینیشن کروائی ہوئی تھی اور وہ شہر میں جگہ جگہ یہ لیٹر پیڈر دکھا کر چالان ہونے سے اپنی جان چھڑاتا تھا۔خیال رہے اس سے قبل سرکاری محکموں میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام پر فراڈ اور نا معلوم افراد کی جانب سے عثمان بزدار کے نام پر فیک کالز کا انکشاف ہوا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر میں وزیر اعلیٰ پنجاب کےنام پرجھوٹی کالز کا انکشاف ہوا تھا۔جس معتلق کابینہ ونگ نے تمام محکموں کو مراسلہ بھی جاری کیا تھا۔مراسلے میں بتایا گیا کہ مخلتف محکموں میں وزیر اعلیٰ کے نام پر کالز کی جا رہی ہیں۔ جس کے بعد تمام محکموں کو فیک کالز کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ۔ پنجاب حکومت نے تمام محکموں کو الرٹ بھی جاری کیا تھا ۔جب کہ سرکاری محکموں کو کہا گیا تھا کہ نا معلوم افراد کی طرف سے عثمان بزادر کا نام لے کر فیک کالز کی جا رہی ہیں لہذا ایسی کالز سے محتاط رہا جائے۔اگر کال کے ذریعے سے کوئی کام کرنے کا کہا جائے تو پہلے اس کی تصدیق کر لیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp