’’آئیں چلیں سب مظفرآباد،بن کر کشمیریوں کی آواز‘‘فردوس عاشق اعوان کا ٹوئٹ

آئیں مظلوموں پر جبر و استبداد کے خلاف وزیراعظم کی آواز کے ساتھ اپنی آواز بلند کریں اور کشمیریوں سے یک جہتی کریں

اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ’’آئیں چلیں سب مظفرآباد،بن کر کشمیریوں کی آواز‘‘۔ جمعرات کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں(آج) جمعہ کو مظفرآباد میں بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ جموں کشمیر کے نہتے عوام کی آواز کو پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ یہ وقت اتحاد اور یکجہتی کا ہے،دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پورا پاکستان کشمیر کے لئے ایک ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئیں مظلوموں پر جبر و استبداد کے خلاف وزیراعظم کی آواز کے ساتھ اپنی آواز بلند کریں اور کشمیریوں سے یک جہتی کریں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp