شمالی وزیرستان میں کرم تنگی ڈیم کا تعمیراتی کام جاری، 83.4 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی

اسلام آباد : خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع شمالی وزیرستان میں کرم تنگی ڈیم کا تعمیراتی کام بھرپور انداز میں جاری ہے جس سی83.4 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، یہ منصوبہ تقریباً30ارب روپے کی لاگت سے پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا۔ خیبر پختونخواحکومت کے حکام کے مطابق ڈیم میں پانی کو ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1.2 ملین ایکڑ فٹ رکھنے کی تجویز ہے جس سے شمالی وزیرستان ایجنسی اور ضلع بنوں میں تین لاکھ 62 ہزار ایکڑ اراضی سیراب کی جاسکے گی۔
کرم تنگی ڈیم دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا، اس کا پہلا مرحلہ 3 سال کی مدت میں مکمل ہوگا۔ ڈیم سے علاقے میں نہ صرف سماجی واقتصادی بہتری آئے گی بلکہ سیلاب کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔واضح رہے کہ کرم تنگی ڈیم کم لاگت کا ماحول دوست منصوبہ ہے جس سے شمالی وزیرستان اور خیبرپختونخوا کاوسیع رقبہ بھی سیراب کیا جاسکے گا۔ واپڈا کے ماہرین کے مطابق ڈیم کے پہلے مرحلے میں 18میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی اور 1600ایکڑ زرعی زمین کے لیے پانی دستیاب ہوگا جبکہ منصوبہ مکمل ہونے کی صورت میں پیدا ہونے والی بجلی کی مقدار83.4 میگاواٹ ہوگی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp