وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جمعہ کو مظفرآباد میں مقبوضہ جموں کشمیر کے نہتے عوام کی آواز کو پوری دنیا تک پہنچائیں گے

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ’’آئیں چلیں سب مظفرآباد، بن کر کشمیریوں کی آواز‘‘، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں (آج) جمعہ کو مظفرآباد میں بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ جموں کشمیر کے نہتے عوام کی آواز کو پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مظفرآباد میں بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ جموں کشمیر کے نہتے عوام کی آواز کو پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ وقت اتحاد اور یکجہتی کا ہے، دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پورا پاکستان کشمیر کے لئے ایک ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ آئیں مظلوموں پر جبر و استبداد کے خلاف وزیراعظم کی آواز کے ساتھ اپنی آواز بلند کریں اور کشمیریوں سے یکجہتی کریں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp