اداکاری کیساتھ وکالت کی پریکٹس بھی کر رہی ہوں ‘ماورا حسین

وکالت کا مقصد ایسے لوگوں کی قانونی معاونت کرنا ہے جو وکیل کرنے کی سکت نہیں رکھتے

لاہور : نامور اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ اداکاری کے ساتھ وکالت کی پریکٹس بھی کر رہی ہوں ، وکالت کا مقصد ایسے لوگوں کی قانونی معاونت کرنا ہے جو وکیل کرنے کی سکت نہیں رکھتے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ خود کو شوبز سے ہرگز الگ نہیں کر سکتی بلکہ میں فلم اور ٹی وی دونوں پر کام کر رہی ہوں۔ وکالت کی پریکٹس کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ میں کوئی بڑی وکیل بنوں بلکہ اس کامقصد ایسے لوگوں کی قانونی معاونت کرنا ہے جو اپنا دفاع کرنے کیلئے وکیل کرنے کی سکت نہیں رکھتے ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp