تابندہ علی کل سے شیخوپورہ میں نئے شروع ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ ’’ عشق بے پرواہ ‘‘میں پرفارم کریںگی

لاہور : فلمسٹار تابندہ علی طویل عرصے کے بعد شیخوپورہ کے ورثہ تھیٹر میں نئے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ عشق بے پرواہ ‘‘میں پرفارم کریںگی ۔تابندہ علی نے بتایا کہ مجھے ماضی میں بھی شیخوپورہ کے پرستاروں کی جانب سے بے پناہ پیار اور عزت ملی اور اب میں ایک نئے آئٹم کے ساتھ شیخوپورہ کے تھیٹر پر آرہی ہوں ۔ مذکورہ اسٹیج ڈرامہ کل سے پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp