بلاول بھٹو زرداری کی31ویں سالگرہ21ستمبر کو منائی جائے گی

ٹھٹھہ صادق آباد : سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کی31ویں سالگرہ21ستمبر کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے،محترمہ بے نظیر بھٹو اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کے بڑے فرزند ہیں۔بلاول بھٹو زرداری 21ستمبر 1988ء کو پیدا ہوئے ۔بلاول بھٹوزرداری اپنی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین مقرر ہوئے ہیں وہ ان دنوںسیاست کے میدان میں سرگرم عمل ہیں اور پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوچکے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp