پیپلزپارٹی کا مولانا فضل الرحمان کا ساتھ نہ دینے کی 3 وجوہات سامنے آ گئیں

اس کی بنیادی وجہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت،دوسرا جیل میں آصف زرداری کو ملنے والی سہولیات اور تیسری وجہ یہ ہے کہ نیب پیپلز پارٹی کے 12 لوگوں کے وارنٹ گرفتاری لیے تیار بیٹھا ہے۔ سینئیر صحافی کا انکشاف

لاہور : سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی پاکستان پیپلز پارٹی کی مولانا فضل الرحمن سے لاتعلقی کی وجوہات سامنے لے آئے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد لاک ڈاون مارچ میں شرکت کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی کا پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان کی احتجاجی تحریک سے علحیدگی کی وجوہات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول بھٹو واضح طور پر مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ سے علحیدگی کا اعلان کر دیا جس کی بنیادی وجہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔
دوسری جیل میں آصف زرداری کو ملنے والی سہولیات ہیں جب کہ تیسری وجہ یہ ہے کہ نیب پیپلز پارٹی کے 12 لوگوں کے وارنٹ گرفتاری لیے تیار بیٹھا ہے۔خیال رہے  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام ف کے اسلام آباد لاک ڈاؤن میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے اکتوبر میں حکومت گرانے کیلئے وفاقی دارالحکومت کے لاک ڈاؤن کا اعلان کررکھا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کیے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی بھی اس دھرنے میں شریک ہوں۔ لیکن اب پیپلزپارٹی نے اسلام آباد لاک ڈاؤن میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جامشورو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں احتجاج کیلئے خود پہل کی اور اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کی سیاست اور ایشوز کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کرتے ہیں تاہم پیپلزپارٹی پہلے بھی اپوزیشن میں ہوتے ہوئے دھرنا سیاست میں شریک نہیں ہوئی اور اب دھرنا سیاست سے خود کو دور رکھے گی۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں تو شریک نہیں ہوں گے، تاہم وہ خود سے حکومت کیخلاف ملک بھر میں دورے کریں گے، جلسوں کا انعقاد کریں گے۔ وہ بھرپور انداز میں تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف آواز بلند کریں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp