سابق وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنس کی تجویز

کراچی۔ : نیب کراچی نے سابق وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کے خلاف قوائد و ضوابط کی خلاف پر شیخ عمران الحق کو ایم ڈی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے عہدے پر تعیناتی کے حوالے سے چیئرمین نیب کو ریفرنس دائر کرنے کے لئے تجویز دی ہے۔ بدھ کو نیب کراچی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ عمران الحق کو سابق وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ذاتی وابستگی رکھنے کی وجہ سے ایم ڈی پی ایس او کے عہدے پر فائض کیا گیا تھا اور اس سلسلے میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp