رانا ثنااللہ کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور : الاہور کی سیشن عدالت نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔لاہور کی سیشن عدالت میں رانا ثنا اللہ کو جیل میں گھر کا پرہیزی کھانا فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ راناثنااللہ دل کے مریض ہیںلہٰذاانہیں گھریلوپرہیزی کھانادیاجائے،جیل کاکھاناراناثنااللہ کیلئے مضرصحت ہے۔دوران سماعت اے این ایف وکیل نے رانا ثنا اللہ کی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی۔ بعد ازاں عدالت نے راناثنا اللہ کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp