عمران صاحب آپ کی نالائقی، نااہلی اور جھوٹ کا پول ہر گلی ہر محلے میں کھل چکا ہے‘مریم اورنگزیب

, بدترین سیاسی انتقام اور حکومتی قوت سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرکے تاریخ میں آپ کا نام سیاہ حروف میں لکھاجائے گا

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کا جیل میں گھر کا کھانا بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب آپ نے ثابت کر دیا کہ چھوٹا آدمی کو بڑی کرسی پہ مسلط کر دیا گیا ہے ،عمران صاحب ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارا مخالف بزدل اور کم ظرف انسان ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اوچھی اور کم ظرف حرکتوں سے ہم جھکنے والے نہیں، ہم منت کریں، یہ آپ کی حسرت ہی رہے گی۔
انڈر ٹرائل ملزم کو جیل مینوئل حق دیتا ہے کہ اسے گھر کا کھانا فراہم کیاجاسکتا ہے ۔حمزہ شہباز نے آمر کے دور کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ۔عمران صاحب نوازشریف اور اس کے شیروں کو بھوکا، پیاسا رکھ کر ان کے حوصلے نہیں توڑے جاسکتے۔عمران صاحب آپ کی نالائقی، نااہلی اور جھوٹ کا پول ہر گلی ہر محلے میں کھل چکا ہے۔بدترین سیاسی انتقام اور حکومتی قوت سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرکے تاریخ میں آپ کا نام سیاہ حروف میں لکھاجائے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp