آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب کے انتخابات مکمل ہوگئے

پشاور : آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب کے انتخابات مکمل ہوگئے انتخابی اجلاس نائب صدر شعیب خان کی صدارت میں ہوا جس میں جنرل باڈی کے ارکان نے حصہ لیا، پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر علی خان انتخابی اجلاس میں خصوصی طور شریک ہوئے اور انتخابی عمل کی نگرانی کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر اسد علی کو آئندہ تین سالوں کے لئے صدر، شعیب خان کو سینئر نائب صدر، عاصم خان اورکزئی کو جنرل سیکرٹری، عبید اللہ کو جائنٹ سیکرٹری اور عزیز اللہ کو فنانس سیکرٹری منتخب کرلیاگیا،دیگر ممبران میں سلمان آفریدی اور عمران سینئر شامل ہیں جبکہ ملک تجمل حیات سرپرست اعلیٰ ہوں گے ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp