آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کی مزار قائد پر حاضری

کراچی۔ : آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی71 ویں برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی اور اس ملک خداداد کو ایک آزاد حیثیت دلانے اور دنیا کے نقشے پر اسلام کے نام پر پہلی آزاد اورخودمختار ریاست کے قیام کے ضمن میں کی جانیوالی ان کی کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے قائداعظم کے مزار پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے قیام پاکستان کی خاطر روز و شب ایک کر دئیے تھے۔ انہوں نے یہ ٹھان لیا تھا کہ برصغیر کے مسلمانوں کی منزل صرف اورصرف ایک علیحدہ،آزاد اور خودمختار ریاست اور اس کا قیام ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp