بھارت نے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سسٹم کا تجربہ کر لیا

ڈی آر ڈی او میزائل سٹم کو ایک جگہ سے دوسری جگہ آسانی سے منتقل کیا جا سکتا ہے اور یہ تھرڈ جنریشن وار فئیر ہتھیار بھارتی فوج کے لیے بنایا گیا ہے


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
نئی دہلی : بھارت نے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سسٹم کا تجربہ کر لیا ہے۔ ڈی آر ڈی او میزائل سٹم کو ایک جگہ سے دوسری جگہ آسانی سے منتقل کیا جا سکتا ہے اور یہ تھرڈ جنریشن وار فئیر ہتھیار بھارتی فوج کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ میزائل سسٹم ٹینک شکن ہے اور اپنے ہدف کو صحیح صحیح نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائیل لانچ کیے جانے کی ویڈوی بھی سامنے آئی ہے۔
 
یہ میزائیل سسٹم بھارت میں تیار کیا گیا ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان چل رہے کشیدہ ماحول مین اور تناؤ لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو اور لاک ڈاؤن کو فخریہ کارنامہ قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے دنوں میں ہماری حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف جرأت مندانہ اقدامات کیے ہیں۔
مودی نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی اصل وجہ ’’نظریہ پاکستان‘‘ ہے۔ نریندر مودی نے پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ پاکستان خفیہ طور پر سیالکوٹ، جموں اور راجستھان سیکٹرز میں بڑی کارروائی کی تیاریاں کررہا ہے۔ دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ پاکستان اور چین کی جانب سے چینی وزیر خارجہ کے حالیہ دورے کے بعد جموں کشمیر کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان کی مذمت کی جاتی ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے اس بیان میں ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ بھارتی حکومت آزاد جموں و کشمیر میں چائنہ پاک اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے حوالے سے کی جانے والے ترقیاتی منصوبوں سرگرمیوں کی مخالفت جاری رکھے گا۔ کیونکہ آزاد جموں و کشمیر بھارت کا حصہ ہے جس پر پاکستان نے 1947ء سے ناجائز طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بھارت سرکار چین کی جانب سے پاکستانی موقف کی تائید کرنے کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp