امریکی کارگو ہوائی جہاز کو حادثہ، 7افراد ہلاک

جہاز کو حادثہ امریکی ریاست اوہائیو میں پیش آیا

واشنگٹن : امریکی کارگو ہوائی جہاز کو حادثہ، امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں کارگو ہوائی جہاز کو حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے میں 7افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ابھی تک حادثے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے جبکہ میڈیا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ جہاز امریکہ کا تھا اور سامان لے کر جا رہا تھا۔ کارگو جہاز ہونے کی وجہ سے اس میں صرف عملے کے ارکان سوار تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی امریکی جزیرہ ریاست ہوائی میں ایک چھوٹا جہاز تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس سے قبل بھی امریکی ریاست اسکاٹس ڈیل میں ایک چھوٹا طیارہ آتشزدگی کے باعث تباہ ہونے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اب امریکی ریاست اوہائیو میں کارگو ہوائی جہاز کو حادثہ پیش آیا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp