وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے لاہور شہر کا فضائی دورہ

, پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر میں شہر کے مختلف علاقوں میں جلوسوں کے روٹس اور پولیس کے انتظامات کامعائنہ کیا , یوم عاشور پر عزاداروںکی سکیورٹی اورامن عامہ کیلئے بہترین انتظامات پرکابینہ کمیٹی،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس اورانکی ٹیم کی تعریف

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے یوم عاشور پرسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے لاہور شہر کا فضائی دورہ کیا- صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور انسپکٹر جنرل پولیس بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھی-وزیر اعلیٰ نے پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر میں شہر کے مختلف علاقوں میں یوم عاشور پر کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیااور جلوسوں کے روٹس اور پولیس کے انتظامات کامعائنہ کیا - وزیر اعلیٰ نے اندرون شہر ، کربلا گامے شاہ ، انارکلی، اسلام پورہ ، ٹھوکر نیاز بیگ، ماڈل ٹاؤن اور دیگر علاقوں کا فضائی جائزہ لیااور سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا-وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ یوم عاشور پر پنجاب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہی-یوم عاشور پر جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کے لئے جدید نظام وضع کیا گیا ہے -وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار شہر کے فضائی دورے کے بعد پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس گئی-وزیر اعلیٰ نے یوم عاشور پر سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لیااور یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا-وزیر اعلیٰ نے نثار حویلی سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کی سکیورٹی انتظامات کا بھی مشاہدہ کیا -وزیر اعلیٰ نے کیمروں کی مدد سے دیگر علاقوں سے نکلنے والے جلوسوں اور انتظامات کا بھی جائزہ لیا- وزیر اعلیٰ کو لاہورشہر اور قصور میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے جدید کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی-وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا- صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت ، انسپکٹر جنرل پولیس ، سی سی پی او لاہور ، ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ، چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ میں نے شہر کا فضائی دورہ کر کے یوم عاشور کے جلوسوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا ہے اوراب سیف سٹی اتھارٹی آکرکیمروں کی مدد سے جلوسوں کی نگرانی اورسکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کا نظام دیکھا ہے - انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر اداروں نے مل کرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں - یوم عاشور کے جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے میں جدید ٹیکنالوجی اہم کردار ادا کر رہی ہی- ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کیلئے یہ نظام کلیدی اہمیت رکھتا ہے - یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی انتظامات پرکابینہ کمیٹی،چیف سیکرٹری ،انسپکٹر جنرل پولیس اوران کی ٹیم کی تعریف: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے عاشورہ محرم الحرام کے دوران عزاداروںکی سکیورٹی اورامن عامہ کیلئے کئے گئے انتظامات پرکابینہ کمیٹی برائے امن و امان،چیف سیکرٹری ،انسپکٹر جنرل پولیس اوران کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی ہے اورصوبہ بھر میں یوم عاشور پر فول پروف سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہی- وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ متعلقہ اداروں اور محکموں نے مل کریوم عاشور پر امن وامان کی فضا کو برقرار رکھااورپنجاب کے ہر شہر میں بہترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے جس پر میں پولیس اور انتظامیہ سمیت پوری ٹیم کو شاباش دیتا ہوں- انہوں نے کہا کہ محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پر پوری ٹیم نے دن رات محنت کر کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایاہے اورپنجاب میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں رہی- کابینہ کمیٹی کے تمام اراکین نے دن رات محنت کر کے امن عامہ کے قیام کا قومی فریضہ بطریق احسن سرانجام دیا اور صوبائی اداروں اور محکموں کے ساتھ متعلقہ ایجنسیوں کی کوآرڈینیشن بہترین رہی -متعلقہ اداروں،پولیس اورانتظامیہ نے مربوط اندازمیں کام کرتے ہوئے پر امن فضا کو یقینی بنایا-انہوںنے کہا کہ محکموں اوراداروں نے جس طرح ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کیا وہ قابل تحسین ہی-امن کمیٹیوں کے عہدیداران اور منتخب نمائندوں نے بھی عاشورہ محرم الحرام کے دوران بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کیلئے موثر کردار ادا کیا- بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے یوم وفات پر پیغام : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے یوم وفات پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کا آزاد وطن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا اور آ ج ہم ان ہی کی وجہ سے آزاد قوم کی حیثیت سے آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بانی پاکستان محمد علی جناحؒ ایک بااصول، انصاف پسند اور جرأت مند مدبر تھے اورتحمل،برداشت اوررواداری پر مبنی پرامن معاشرے کا قیام بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کا خواب تھا ۔انہوں نے کہا کہ قائد کا پیغام اتحاد ، تنظیم اور ایمان آج بھی پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا ضامن ہے اوران کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو تمام بحرانوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو عظیم سے عظیم تر ملک بنانے کیلئے اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے کا رلانا ہوں گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp