وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عاشورہ محرم الحرام پرسکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے

لاہور۔11 ستمبر : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عاشورہ محرم الحرام پر سکیورٹی انتظامات اور عزا داروں کی سہولت کیلئے کئے گئے اقدامات کی خود مانیٹرنگ کر تے رہے، ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے کئے گئے انتظامات سے لمحہ بہ لمحہ با خبر رہے اوروزیر اعلیٰ کی ہدایت پر یوم عاشور پر صوبہ بھر میں وضع کردہ سکیورٹی پلان پر عمل درآمدیقینی بنایا گیا، ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے حوالے سے رات گئے تک متعلقہ حکام سے رابطے میں رہے اور وزیر اعلیٰ متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں ،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پولیس ، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی شبانہ روز محنت سے یوم عاشور پرامن رہا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp