وزیر اعلی کا صوبہ بھر میں یوم عاشور پر فول پروف سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار

, کابینہ کمیٹی برائے امن و امان وپولیس ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی , امن و امان کے قیام کیلئے متعلقہ اداروں،پولیس اورانتظامیہ نے جس طرح ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کیا وہ قابل تحسین ہے‘وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

لاہور۔11 ستمبر : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے عاشورہ محرم الحرام کے دوران عزاداروںکی سکیورٹی اورامن عامہ کیلئے کئے گئے انتظامات پرکابینہ کمیٹی برائے امن و امان،چیف سیکرٹری ،انسپکٹر جنرل پولیس اوران کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی ہے اورصوبہ بھر میں یوم عاشور پر فول پروف سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہی- وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ متعلقہ اداروں اور محکموں نے مل کریوم عاشور پر امن وامان کی فضا کو برقرار رکھااورپنجاب کے ہر شہر میں بہترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے جس پر میں پولیس اور انتظامیہ سمیت پوری ٹیم کو شاباش دیتا ہوں- انہوں نے کہا کہ محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پر پوری ٹیم نے دن رات محنت کر کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایاہے اورپنجاب میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں رہی- کابینہ کمیٹی کے تمام اراکین نے دن رات محنت کر کے امن عامہ کے قیام کا قومی فریضہ بطریق احسن سرانجام دیا اور صوبائی اداروں اور محکموں کے ساتھ متعلقہ ایجنسیوں کی کوآرڈینیشن بہترین رہی -متعلقہ اداروں،پولیس اورانتظامیہ نے مربوط اندازمیں کام کرتے ہوئے پر امن فضا کو یقینی بنایا-انہوںنے کہا کہ محکموں اوراداروں نے جس طرح ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کیا وہ قابل تحسین ہی-امن کمیٹیوں کے عہدیداران اور منتخب نمائندوں نے بھی عاشورہ محرم الحرام کے دوران بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کیلئے موثر کردار ادا کیا-

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp