وزیر اعلیٰ پنجاب کا یوم عاشور پرسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شہر بھر کا فضائی دورہ

, پنجاب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے بہترین انتظامات کئے‘ دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے‘سردار عثمان بزدار

لاہور۔11 ستمبر : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے یوم عاشور پرسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے لاہور شہر کا فضائی دورہ کیا‘ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور انسپکٹر جنرل پولیس بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھی-وزیر اعلیٰ نے پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر میں شہر کے مختلف علاقوں میں یوم عاشور پر کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیااور جلوسوں کے روٹس اور پولیس کے انتظامات کامعائنہ کیا - وزیر اعلیٰ نے اندرون شہر ، کربلا گامے شاہ ، انارکلی، اسلام پورہ ، ٹھوکر نیاز بیگ، ماڈل ٹاؤن اور دیگر علاقوں کا فضائی جائزہ لیااور سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا-وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ یوم عاشور پر پنجاب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے‘یوم عاشور پر جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کے لئے جدید نظام وضع کیا گیا ہے -وزیر اعلیٰ شہر کے فضائی دورے کے بعد پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس گئے اور سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ ‘ نثار حویلی سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کی سکیورٹی انتظامات کا بھی مشاہدہ کیا ‘وزیر اعلیٰ نے کیمروں کی مدد سے دیگر علاقوں سے نکلنے والے جلوسوں اور انتظامات کا بھی جائزہ لیا- بعد ازاں وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا‘ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت ، انسپکٹر جنرل پولیس ، سی سی پی او لاہور ، ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ، چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھی-اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو لاہورشہر اور قصور میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے جدید کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس اور دیگر اداروں نے مل کرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں -انہوں نے کہا کہ یوم عاشور کے جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے میں جدید ٹیکنالوجی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کیلئے یہ نظام کلیدی اہمیت رکھتا ہے -

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp