ایف بی آر نے لیسکو کو ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں1کروڑ95لاکھ70ہزار کی ادائیگی کا نوٹس جاری کر دیا

لاہور : فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی کو ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں1کروڑ95لاکھ70ہزار کی ادائیگی کانوٹس جاری کر دیا ۔لیسکو پر سال 2015ء کا آڈٹ کرنے کے بعد ٹیکس عائد کیا گیا ۔ایف بی آر کے مطابق لیسکو صارفین سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں وصول کر رہاتھا ، صارفین ایکسٹرا ٹیکس، فردر ٹیکس، سٹیل میلٹری ٹیکس اور ریٹیلر ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ٹیکس وصولی کر کے ایف بی آر کوبروقت ادائیگی نہیں کی جارہی تھی۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس کی ادائیگی کیلئے لیسکو کو چھ دن کی مہلت دی ہے اور17ستمبر تک عدم ادائیگی پر اکائونٹس منجمد کر کے ریکوری کی جا سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp