میرپورخاص۔بلاول بھٹو زرداری کا پیر شفقت حسین شاہ جیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

میرپورخاص۔ : پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماء سابق ایم این اے پیر شفقت حسین شاہ جیلانی کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پیر شفقت حسین شاہ جیلانی کے انتقال کی خبر باعثِ صدمہ ہے وہ ایک وضعدار و جرات مند رہنما اور پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کا انتقال ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑِی میں پوری پارٹی پیر آفتاب شاہ جیلانی سمیت سوگوار جیلانی خاندان کے ساتھ ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp