لوئر دیر کے مقام شین غر میں تین روزہ اسپورٹس فسٹیول اختتام پزیر ہوگیا

فیسٹیول میں،چیئر گیم، بالون گیم، اسپون گیم ، رسہ کشی ، نشانہ بازی اورفروٹ مقابلے ہوئے

لوئر دیر : لوئر دیر کے مقام شین غر میں تین روزہ اسپورٹس فسٹیول اختتام پزیر ہوگیا ہے۔تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بلامبٹ کے زیر انتظام لوئر دیر کے پر فضا مقام شین غر میں تین روزہ اسپورٹس فیسٹیول سجا تو شہریوں اور سیاحوں کے بڑی تعداد نے اس حسین مقام کا رخ کرلیا۔فیسٹیول میں،چیئر گیم، بالون گیم، اسپون گیم ، رسہ کشی ، نشانہ بازی اورفروٹ مقابلے ہوئے۔فسٹیول میں روایتی اور علاقائی کھیل بھی پیش کئے گئے، جس سے شائقین خوب محظوظ ہوئے۔ سیاحوں نے کہاکہ اگر حکومت سیاحت کو فروغ دینا چاہتی ہے تو اس خوبصورت اور جنت نظیر وادی کو سیاحتی مقامات میں شامل کرے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp