پی این ایس سی جہاز بولان بالکل محفوظ ہے،

جہاز کسی بھی قسم کے جانی اور بڑے مالی نقصان سے محفوظ رہا،وزارت بحری امور

اسلام آباد : وزارت بحری امور نے وضاحت کی ہے کہ پی این ایس سی جہاز بولان بالکل محفوظ ہے، جہاز کسی بھی قسم کے جانی اور بڑے مالی نقصان سے محفوظ رہا۔وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بولان کے حوالے سے افواہوں میں کوئی صداقت نہیں،31 اگست کو بولان کی پینینگرانگ آئل ٹرمینل پر ایک جہاز سے ہلکی پھلکی رگڑ ہوئی تھی تاہم جہاز نے شیڈول کے مطابق لوڈنگ کی اور اگلی ہی صبح اپنی منزل پر روانہ ہو گیا۔ جہاز کے آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp