بیگم کلثوم نواز کی پہلی برسی کے موقع پر لیگی رہنمائوں کی جاتی امرا میں ان کی قبر پر حاضری ،پھولوں کی چادر بھی چڑھائی

لاہور : سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی پہلی برسی کے موقع پر لیگی رہنمائوں نے جاتی امرا میں ان کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، سابق لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک اور عمران گورائیہ سمیت دیگر نے کلثوم نواز کی قبر پر حاضری دی۔ لیگی رہنمائوں نے بیگم کلثوم نواز کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کلثوم نواز کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعابھی کروائی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp