ْانگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا

اوول : انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ کل جمعرات سے اوول میں شروع ہوگا جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں پر مشتمل ایشز سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ شیڈول کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ (آج) جمعرات سے اوول میں شروع ہوگا۔یاد رہے کہ آسٹریلیا نے میزبان ٹیم کو پہلے ایشز ٹیسٹ میچ میں 251 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا اس کے بعد میزبان ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں ایک وکٹ سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔
آسٹریلوی ٹیم نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 185 رنز سے شکست دیکر دوبارہ انگلینڈ کے خلاف 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp